’’ہم تو مٹ جائینگے اے ارض وطن ،لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک ‘‘

ہمیں بانیانِ مملکت خداداد کے ویژن سے تجدید عہد نو کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا ہوگا،نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے عناصر اب باز آجائیں، چند افراد کے مفادات کی خاطر اصول نہیں بنائے جاتے، بلاول بھٹو کا یوم پاکستان پر پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:06

’’ہم تو مٹ جائینگے اے ارض وطن ،لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک ‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیاہے ۔ بلاول نے کہا ہم تو مٹ جائینگے اے ارض وطن ،لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک ۔ 23مارچ کی مناسبت سے پارٹی نے بلاول بھٹو کا جو بیان جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بانیانِ مملکت خداداد کے ویژن سے تجدید عہد نو کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا ہوگا۔

نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے عناصر اب باز آجائیں۔ چند افراد کے مفادات کی خاطر اصول نہیں بنائے جاتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایسے اصول جو بالاخر عالمی و علاقائی سطح پر آنی والی تبدیلیوں کے نتیجے میں غبار بن کر اڑ جائیں، باوقار قومیں ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور عوام کی بہبود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مضبوطہ بیانیہ اختیار کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان بانی اجداد کی پیروی کرتے ہوئے ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنانے کہ ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔انہوں نے کہا ایک ایسا معاشرہ جہاں کے نظام کا طرہ امتیاز امن، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو۔ انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے اور تاحال سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انتہاپسند دہشتگردوں کا سامنا کرنے کے لیئے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے۔

دِکھاوے اور ایڈہاک بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا نظریہ پاکستان اور آٹھ دہائیاں قبل منظور کی جانی والی قرارداد پر عمل کا عہد کرتے ہیں، قائد کے نظریہ حقیقی علمبردار کی حیثیت میں، ان کی پارٹی تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کریں گے، پی پی قائداعظم ، شہید بھٹو اور شہید محترمہ کا پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کرکے دم لے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں