سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے

جانے کا انکشاف

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:24

سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی کرنے والے ملازمین و افسران میں ایک کروڑ روپے اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا اور ان کو ان کے شایان شان پروٹوکول دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔سعودی ولی عید کے ساتھ ایک ہزار سے زائد مہمان تشریف لائے۔بسعودی شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلوں میں 750 کمرے بک کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ کے بہترین انتظام پر انعام کے طور پر وزیراعظم آفس کے افسران و ملازمین کو ایک کروڑ روپے کے قریب اعزازی تنخواہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں