سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے میں خون کا حساب مانگتے ہیں، رحمن ملک

کیس کا فیصلہ کرنے والا جج مودی کا ذاتی دوست ہے، معاملہ عالمی عدالت جانا چاہیے ، رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے میں خون کا حساب مانگتے ہیں، رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے میں خون کا حساب مانگتے ہیں معاملہ عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ کرنے والا جج مودی کا ذاتی دوست ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمن ملک نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ سمھجوتہ ایکسپریس میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے خون کا حساب مانگتے ہیں جبکہ سمھجوتہ ایکسپریس کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سمھجوتہ ایکسپریس کے مقدمے کا فیصلہ کرنے والا جج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی دوست ہے۔ اگر آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت سے مسائل جنم لیں گے۔ رحمن ملک نے کہا کہ لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ بھارت کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کے حل کی طرف برھنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں