وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کو معاون خصوصی مقرر کردیا

وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھیں گے، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:45

وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کو معاون خصوصی مقرر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار یار محمد رند کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دیدی، سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبیوسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھیں گے۔کابینہ ڈویژن نے یار محمد رند کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ان کے معاون خصوصی بننے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں