یومِ پاکستان کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر اوراپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو مدعو نہ کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے روایات کے برخلاف کسی بھی اپوزیشن جماعت کے سربراہ کو تقریب میں نہ بلایا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 12:56

یومِ پاکستان کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر اوراپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو مدعو نہ کیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) یومِ پاکستان پریڈ میں حکومت نے اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو مدعو نہیں کیا۔ اس سے پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی کسی بھی تقریب میں اپوزیشن پارٹیز کو نہیں بلایا گیا تھا۔ پاکستان میں روایت رہی ہے کہ جب بھی کسی دوسرے ملک کا سربراہ پاکستان آئے تو حکومت حزبِ اختلاف کے سربراہ اور دوسری جماعتوں کے سربراہان کو استقبالیہ تقریب اور دوسری تقریبات میں مدوع کرتی ہے لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے نہ تو میاں شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر مدوع کیا نہ ہی کسی دوسری جماعت کے سربراہ کو دعوت نامہ بھیجا۔

پاکستان میں ایسا پہلی بار ہوا کہ سعودی ولی عہد اور پھر ملائیشین وزیراعظم کی آمد پر اپوزیشن کا کوئی بھی راہنما موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت ملی ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے موقعہ پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں ساتھ کھڑی ہو گئی تھیں لیکن ڈاکٹر مہاتیر محمد کی پاکستان آمد کے موقعہ پر مخالف جماعتوں کو نہ بلا کر اس یکجہتی کو توڑا گیا ہے۔ پاکستان کو اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکومت کے ایسے اقدامات کی وجہ سے اس یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اسے موجودہ حکومت کی ناتجربہ کاری گردانا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں