بھارت کو سی پیک پر تحفظات ہیں، چینی سفیر

سی پیک معاشی اور کمرشل منصوبہ ہے اس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 13:55

بھارت کو سی پیک پر تحفظات ہیں، چینی سفیر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) چینی سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک کی گراؤنڈ بریکنگ اگلے ماہ کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی تمام جماعتوں نے سی پیک کی حمایت کی ہے، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ چینی سفیر نے بتایا کہ بھارت کو سی پیک سے کچھ تحفظات ہیں، بھارت کو اقتصادی راہداری کے کچھ روٹس کے حوالے سے خدشات ہیں کہ وہ متنازعہ ہیں۔

اس حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک معاشی اور کمرشل منصوبہ ہے اور کوئی بھی میں شامل ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سی پیک کی تعمیر کے آغاز سے ہی اس کی مخالفت کی تھی کیونکہ بھارت پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتا لیکن پاکستان نے چین کی مدد سے سی پیک کا منصوبہ بہت حد تک مکمل کر لیا ہے اور گوادر بندرگاہ پر بھی جزوی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے وقت اس کا بجٹ 46ارب ڈالر رکھا گیا تھا لیکن اب تک اس پر 62ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اور چین اس راہداری کے ذریعے پوری دنیا کی تجارتی منڈیوں تک اپنی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ آغاز میں چین اور وسطی ایشیائی ریاستیں اس راہداری سے استفادہ حاصل کریں گی لیکن آہستہ آہستہ یورپ، روس اور مشرقی ایشیاء بھی اس میں شامل ہوں گے۔

 اور پاکستان میں زرمبادلہ آئے گا۔ بھارت نے پہلے گوادر کے قریب اپنے ساحل پر ایک مصنوعی بندرگاہ بنا کر اس منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت کی بندرگاہ ناکام ہو گئی اور بھارت کو اربوں روپے کا نقصان بھی ہوا اب بھارت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کے اس منصوبے کو ناکام کرنا چاہتا ہے لیکن اب تک یہ منصوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے۔ چینی سفیر نے گورنر بلوچستان کو 2لاکھ ڈالر کا چیک بھی دیا جو کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لیے ہے جس پر گورنر بلوچستان نے چین کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں