ظ*تھر کا کوئلہ پاکستان کی قسمت بدل سکتا ہے،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

Aتھر کول سے دو سو سال تک ماہانہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔پاکستان بجلی کی فروخت سے اپنی مجموعی برامدات سے زیادہ زر مبادلہ کما سکتا ہے، شاہد رشید بٹ

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ؓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تھر میں موجود 175 ارب ٹن کوئلے کی مدد سے اگلے دو سو سال تک ماہانہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے جس سے آئل اور گیس امپورٹ بل میں اربوں ڈالر کی کمی جبکہ بجلی کی برامد سے کم از کم پچیس ارب ڈالر سالانہ کمائے جا سکتے ہیں جو پاکستان کی مجموعی برامدات سے زیادہ ہیں۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تھر میں کوئلے کے ذخائر میں سعودی عرب اور ایران کے آئل اینڈ گیس کے مجموعی زخائر سے زیادہ توانائی موجود ہے ۔تھر میں مدفون ذخائر میں موجود توانائی پاکستان کے گیس کے مجموعی زخائر سے 68گنا زیادہ ہے جس کی مالیت کا اندازہ پچیس کھرب ڈالر سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

نو ہزار کلو میٹر کے رقبے پر پھیلے ان ذخائر کو ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کرنے سے پاکستان کم وقت میں ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے جہاں بدامنی اور بے روزگاری کا نام و نشان تک نہ ہو گا۔

اس وقت پاکستان میں بجلی کی کل پیداوار اٹھائیس ہزار میگاواٹ،ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن سسٹم کی خامیوں کی وجہ سے قابل تقسیم بجلی بائیس ہزار میگاواٹ جبکہ گرمیوں کی طلب پچیس ہزار میگاواٹ ہے جبکہ تھر کول سے قلیل مدت میںپاکستان میں بجلی کی پیداوار سرپلس کر کے لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان مٹا یا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں