آئین شکنی کیس : سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی التواءکی درخواست مسترد
اگر سابق صدر پیش نہ ہوئے عدالت خود فیصلہ کرئے گی. سپریم کورٹ
میاں محمد ندیم پیر 25 مارچ 2019 12:42
(جاری ہے)
عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے کیس کو التواءمیں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا ان 3 آپشنزمیں سے کسی پرعمل نہ ہواتو سپریم کورٹ خودفیصلہ کرے گی. چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا پرویزمشرف تومکے شکے دکھاتے تھے، یہ ناہوعدالت کو مکے دکھا دیں،اندازہ تھا پرویز مشرف ہسپتال میں داخل ہوجائیں گے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدالت کوسنجیدگی سے نہیں لیا،عدالت کے ساتھ کھلواڑ کیاجا رہا ہے. جسٹس آصف کھوسہ نے کہاسوال یہ ہے ایک ملزم پیش نہیں ہورہا، اب کیاہو سکتاہے؟ایک ملزم جان بوجھ کر پیش نہیں ہوتاتوکیاعدالت بالکل بے بس ہے؟ اگرقانون اس صورتحال پرخاموش ہے توآئین سپریم کورٹ کواختیار دیتاہے. دوران سماعت مشرف کے وکیل نے کہا پرویز مشرف بیرون ملک حکومت کی اجازت سے گئے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل صاحب حکومتوں کی اپنی ترجیحات ہوتی ہے، عدالت کی ترجیح صرف قانون ہے، یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی ملزم نظام انصاف سے بچ نکلے، یہ بہت غلط تاثر پیدا ہو رہاہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالا ترہیں. چیف جسٹس نے کہا اگر قانون خاموش ہے تو اس کاحل سپریم کورٹ نکالے گی، بہتر حل ہے کہ ملزم کو ایک اور مناسب موقع دیا جائے، نہ آئے تواسکائپ پربیان دینے کاموقع فراہم کیاجائے، بیماری کی وجہ سے اسکائپ پرنہیں آتے تو ان کے وکیل سے سوال جواب کئے جائیں، میرے خیال میں وکیل بہتر جواب دےگا. جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ وہ خو دجیسے قوم کومکے دکھاتے تھے، عدالت کوبھی آکرمکے شکے دکھانا نہ شروع کر دیں، علاج کے لئے باہرجاناقانونی حق ہے، ایسی مثالوں نے دوسروں کیلئے بھی مشکلات پیداکر دی ہیں. چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کوئی ایسی غلط مثال نہیں بننے دیں گے، جس سے لگے کچھ لوگ قانون سے بالاترہیں ، ٹرائل ہر حال میں ہو گا اولیور کرومویل کی مثال ہمارے سامنے ہیں، مشرف اپنے ہوش وحواس میں ہیں، پاک بھارت ایشوپرمشرف نے بہت سمجھدارانہ بیانات دیئے، وہ دیگرموضوعات پر بیانات ، انٹرویو دے سکتے ہیں، اپنے کیس میں کیوں نہیں. سپریم کورٹ میں پرویزمشرف کیخلاف کیس کی سماعت میں وقفہ کے بعد عدالت نے کہا توقع ہے کہ ٹرائل کورٹ مشرف کے بیان ریکارڈ کرانے پرحل نکالے گی ، رجسٹرار خصوصی عدالت کے مطابق ٹرائل پر 28 اپریل کی تاریخ مقرر ہے، مشرف کا بیان ریکارڈکرنے کے حوالے سے معاونت طلب کی گئی ہے. عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی پھر ہم مسئلہ حل کریں گے بعد ازاں کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تربیتی کورس (سی پی ڈی) اور ایک روزہ ..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد
پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران 2 فیصد کمی
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
البرکہ بینک کے وفد کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس کا دورہ
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
قومی اسمبلی،(ن)لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم