پی ٹی آئی وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے، نفیسہ شاہ

ڈالر روپے کو کچل رہا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات کا بیان

پیر 25 مارچ 2019 13:29

پی ٹی آئی وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وزراء کی بیان بازی اندھوں کا شور ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ڈالر روپے کو کچل رہا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روپے کی قیمت گرنے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بے نامی وزیراعظم کی پالیسی ملک کو مقروض اور قوم کو بدحال کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گیس کے بعد بجلی کے بلز نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں