وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہو گا، باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سےG-3 سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 14:08

وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ جمعے کو باجوڑ میں جلسے کے دوران تھری جی سروس کے آغاز کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہو گا،گذشہ جمعہ کو ایک جلسہ عام میں میں نے باجوڑ کے لوگوں سے G-3 سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سےG-3 سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کو عملی جامہ پہننا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے وزیراعلیٰ نے باجوڑ میں انٹرنیٹ3 جی سروس کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی تھی۔

قبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس مبارک ہو۔قبائلی عوام کے تمام مطالبات تیزی سے پورے کریں گے۔ا س سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں