آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 18اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا،نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2019 16:49

آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقررکرلی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 18اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا،نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ 18اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔نیب نے اپنی اپیل پٹیشن میں مئوقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ کرنے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی تھا۔

(جاری ہے)

آخری بار21اپریل 2016ء کو ہائیکورٹ میں ہوئی تھی۔

اب تک نیب کی اپیل پرپندرہ سماعتیں ہوچکی ہیں۔عدالت نے نیب سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے29 جنوری2015ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے بریت کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت نیب کے پراسکیوٹر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی تھی۔

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی طرف سے ایک جونیئر وکیل پیش ہوئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے سینئر کونسل آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کرے ۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے مختلف فیصلوں سے بری ہونے پر دائر کی گئی بریت کے فیصلوں کیخلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں