وزیراعظم رواں ماہ کے اختتام پر بلوچستان اور سندھ کا دورہ کریں گے

عمران خان گوادر میں ائیر پورٹ کا سنگِ بناد رکھیں گے اور 29مارچ کو بلوچستان سے کراچی جائیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 مارچ 2019 18:41

وزیراعظم رواں ماہ کے اختتام پر بلوچستان اور سندھ کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر میں بلوچستان اور سندھ کا دورہ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں کے اختتام پر بلوچستان جائیں گے اور اتحادی جماعتوں کے راہنماوٴں سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان بلوچستان کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 29مارچ کو بلوچستان پہنچیں گے جہاں انہیں صوبے میں امن اومان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ 29مارچ کی شام عمران خان بلوچستان سے کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کو وفاقی حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے اس کے بعد عمران خان کراچی ٹرانسفارمشن کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔ وزیر اعظم تاجروں اور کاروباری افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کے دورے کے بعد وہ 30مارچ کو گھوٹکی جائیں گے جہاں وہ علاقے کا دورہ کریں گے اور انہیں علاقے کے حالات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی مخالف جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جبکہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں نے مل کر حکومت بنائی ہے۔ اس کے علاوہ گوادر میں پاکستان کے سب سے بڑے اور جدید ترین ائیرپورٹ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ بنائی گئی ہے جس پہ جزوی طور پہ کام شروع ہو چکا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد اب ائیرپورٹ کی تعمیر سے اس شہر کو مزید اہمیت مل جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں