نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو ضمانت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کل ہی سنائے جانے کا امکان نیب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ، نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کر دی

پیر 25 مارچ 2019 20:12

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ( منگل کو) ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کاامکان ہے ۔ دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے مانگی گئی رپورٹ پر جواب جمع کرا دیا ہے۔

جواب میں نیب نے نواز شریف کی ضمات کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضمانت کی درخواست میں جان لیوا بیماری کا کوئی مواد موجود نہیں۔ نواز شریف کو ایسا کوئی عارضہ نہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو ۔ کسی میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کی سرجری کی سفارش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

تواز شریف کی ضمانت کا مقدمہ ہارڈ شپ کیس میں نہیں آتا ۔ نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹ غیر مصدقہ اور خود ساختہ لگتی ہے ۔

جواب میں نیب کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جا رہی ہیں ۔ ضمانت ملی تو نواز شریف عدالتی حدود سے باہر چلے جائیں گے۔ ادھر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں محدود نشستوں کے باعث خصوصی سیکورٹی پاس جاری کیے جائیں گے، کمرہ عدالت میں صرف وکلاء ، درخواست گزار اور فریقین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی ،اعلامیہ کے مطابق عدالتی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند افراد ایس پی سیکورٹی سپریم کورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں جانے کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں