سیکٹر جی ٹین میں سال 2010 میں کا م کی بندش کے باعث لیڈیز کلب تا حا ل مکمل نہ ہو سکا

پیر 25 مارچ 2019 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی ٹین میں سال 2010 میں کا م کی بندش کے باعث لیڈیز کلب تا حا ل مکمل نہ ہو سکا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب کی عمارت تقریباٰ مکمل ہو گئی تھی تاہم اس منصوبے پر کام ترک کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 2ایکڑ زمین پر پھیلا ہو ا تھا اور ا س پر 2010 میں کا مثالی رکاوٹوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا ۔اس حوالے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے ایک انجنئیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر تھوڑا سا فالتو کا م بھی کر نا تھا اور کچھ تزئین و آرائش کا کام بھی باقی تھا ۔ اس کلب میں 9قسم کی ضروری سہولیات مہیا کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں