این آر او کیلئے بیلک میل کیا جارہا ہے، وزیر اعظم

ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں موجود ہیں ، کیا ان کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے ، نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے قانون تبدیل نہیں ہوسکتا،اسحاق ڈار ایک سائیکل کی دکان سے کہاں سے کہاں تک پہنچ گئے ،عمران خان ظ* بھارت میں انتخابات ہونے تک اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی ، ، افغان طالبان نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی لیکن افغان حکومت کے پریشر سے طالبان سے نہیں مل سکا ،چوہدری نثار کے دور میں جعلی اکائونٹس سامنے آئے اور سابق چیئرمین نیب نے بڑے بڑے بدعنوان لوگوں کے کیسز کو ختم کیا، میں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چالیس سالہ پرانا کرکٹ کنٹریکٹ عدالت میں جمع کرایا ، نیب کو چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑنا چاہیے ،صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 21:33

این آر او کیلئے بیلک میل کیا جارہا ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ این آر او کیلئے حکومت کو بلیک میل کیاجارہا ہے ،ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں موجود ہیں ، کیا ان کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے ، نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کیلئے قانون تبدیل نہیں ہوسکتا، بھارت میں انتخابات ہونے تک اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی ، اسحاق ڈار ایک سائیکل کی دکان سے کہاں سے کہاں تک پہنچ گئے ، افغان طالبان نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی لیکن افغان حکومت کے پریشر سے طالبان سے نہیں مل سکا ،چوہدری نثار کے دور میں جعلی اکائونٹس سامنے آئے اور سابق چیئرمین نیب نے بڑے بڑے بدعنوان لوگوں کے کیسز کو ختم کیا میں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چالیس سالہ پرانا کرکٹ کنٹریکٹ عدالت میں جمع کرایا ، نیب کو چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس میںصحافیوں سے ایک گھنٹہ ملاقات میں کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے علاج کیلئے باہر کی سہولت فراہم کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں ہیں کیا ان سب کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے اب نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کیلئے قانون تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے مزید تباہی ہوگی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی 30سال تک حکومت رہی لیکن ایک ہسپتال ایسا نہیں بنا سکے جس میں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا علاج بھی ملک سے باہر ہورہا ہے ایک سائیکل کی دکان کے بعد اسحاق ڈار آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں نواز شریف کے داماد سمیت بیٹے بھی ملک سے باہر ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو جوابدہ نہیں ہیں ہماری حکومت کو صرف اور صرف این آر او لینے کیلئے بلیک میل کیاجارہا ہے عمران خان نے کہا کہ تمام مسلم لیگ (ن) سمیت شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے کہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا آخر میری ذمہ داری کس طرح بنتی ہے جبکہ نواز شریف نے 30فیکٹریاں بنائیں لیکن کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں پر اس کا علاج ہوسکے اب سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا آئین اور قانون جس کی اجازت دے گا ہم وہی کرینگے اس کے علاوہ عمران خان نے کابینہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اتنی منی لانڈرنگ ہوئی کہ ملک کو خسارے کا سامنا ہے بجلی اور گیس کے ادارے برے حالات میں ملے ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی بھارت سے پاکستان کو خطرہ ہے ہندوستان سے کسی قسم کی کوئی اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی جب تک بھارت میں انتخابات نہیں ہوجاتے ہمیں بھارت سے کوئی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آج اپنی چوری کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیاجارہا ہے آخر بلاول بھٹو کس چیز کا شور مچارہے ہیں جعلی اکائونٹس کیس پر عمران خان نے واضح کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دور میں جعلی اکائونٹس سامنے آئے اور سابق چیئرمین نیب نے بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کے کیسز کو ختم کیا حالانکہ میںاپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چالیس سال پرانے کرکٹ کنٹریکٹ عدالت میں جمع کرائے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ڈی چوک پر کنٹینر ٹر آنے کی دعوت دیتا ہوں میں نے قوم کو بچانے کیلئے دھرنا دیا تھا لیکن یہ کرپشن کو چھپانے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں وزیراعظم نے نیب کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو بھی چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑنا چاہیے ۔

افغان طالبان کے امریکہ سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کی پریشر پر طالبان سے نہیں مل سکا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں