اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں 18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی

پیر 25 مارچ 2019 23:26

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں 18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں 18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹرریفرنس سے بری کرنے کی درخواستیں منظور کر لی تھیں جس کے خلاف نیب نے 2014 سے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب 18 اپریل کو آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے بری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے 2014 سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ آصف زرداری ، بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ کی غیر قانونی تعمیر اور گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت روسی ساختہ ٹریکٹرز کی درآمد کے نیب ریفرنسز میں شریک ملزم تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں