باجوڑ، خار میں تھری جی سروس کا آغاز ہو گیا‘‘

قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا ہوا، عمران خان

پیر 25 مارچ 2019 23:42

باجوڑ، خار میں تھری جی سروس کا آغاز ہو گیا‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پیر سے باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں (جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا) کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعتہ المبارک کو ایک جلسہ عام میں، میں نے باجوڑ کے لوگوں سے تھری جی سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں