امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے، اسد عمر

آئی ایم ایف مشن چیف، اسٹیٹ بینک سمیت اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے ،پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی

پیر 25 مارچ 2019 23:42

امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز پاکستان کے دورے کے دوران (آج) منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کریں گے جس میں متوقع مالی پیکیج پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف، اسٹیٹ بینک سمیت اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے اور انہیں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی جائِے گی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں