شہر یار آفریدی کی نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت

وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے کام کریگی، وزیرمملکت

پیر 25 مارچ 2019 23:56

شہر یار آفریدی کی نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے کام کرے گی۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار افریدی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی ایم کے ایم این ایز علی وزیر اور محسن داوڑنے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرستان کی عوام کے مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی ۔ شہر یار آفریدی نے کہاکہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے۔ شہریار افریدی نے کہاکہ وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

شہریار افریدی نے کہاکہ تمام ریاستی ادارے وزیرستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ نادرا کی جانب سیوزیرستان کے ایک لاکھ اسی ہزار بلاک شناختی کاڈرز بحال کر دئیے گئے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ ایک لاکھ پچپن ہزار بلاک شناختی کی بحالی کا فیصلہ بھی جلد کرلیا جائیگا۔وزیر مملکت برائے داخلہ کی نادرہ پاسپورٹ اور ایمیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کی ۔

وزیرمملکت نے کہاکہ موبائل دفاتر میں مقامی نواجوانوں اور خواتین کو بھرتی کیا جائے وزیر مملکت برائے داخلہ نے ہدایت کی ۔ شہریار آفریدی وزرات داخلہ کو ماضی میں نظر انداز ہونے والے افراد کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ۔شہریار آفریدی نے پی ٹی ایم کے ایم این ایز کو وزیرستان کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔شہریار آفریدی نے وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں تھری جی سروس کے اغاز پر مبارکباددی۔ شہریارآفریدی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران نے ہمیشہ قبائلی علاقوں کی عوام کے مطالبات کی حمایت کی ہے،قبائلی عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں