اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ

گاڑی میں سوار نا معلوم افراد نے سکول کے دو گیٹس پر فائرنگ کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 11:52

اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔سکول انتظامیہ کے مطابق گاڑی میں سوار نا معلوم افراد نے سکول کے دو گیٹس پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے وقت سکول کے باہر میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے۔

سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے آج صبح کوئٹہ میں بھی ایسے ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے کہ جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں