توقیر صادق کے خلاف میگا کریشن ریفرنس ،

آئندہ سماعت پر بھی گواہ احسان الحق پر جرح کا سلسلہ جاری رہے گا

منگل 26 مارچ 2019 16:58

توقیر صادق کے خلاف میگا کریشن ریفرنس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف میگا کریشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر بھی گواہ احسان الحق پر جرح کا سلسلہ جاری رہے گا۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی احمد بشیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔استغاثہ کے گواہ احسان الحق پر جرح مکمل نہیں ہو سکی،آئندہ سماعت پر بھی گواہ احسان الحق پر جرح کا سلسلہ جاری رہے گا۔کیس کی مزید کارروائی 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق پر 82 ارب روپے کی میگا کرپشن کا الزام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں