عوامی مفاد کو حکومت کے تمام فیصلوں میں اولین ترجیح حاصل ہے،غلام سرور خان

اسوقت ایک جمہوری اور صحیح معنوں میں عوامی حکومت ہے جس کے تمام تر فیصلے میں عوامی مفاد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ، انٹرویو

منگل 26 مارچ 2019 18:03

عوامی مفاد کو حکومت کے تمام فیصلوں میں اولین ترجیح حاصل ہے،غلام سرور خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کو حکومت کے تمام فیصلوں میں اولین ترجیح حاصل ہے ،دونوں گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کی بے قاعدگیوں اور عوام مخالف فیصلوں پر برخاست کیا گیا،سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دونوں گیس کمپنیوں کی مالی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ۔

یہ بات وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آج سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دونوں گیس کمپنیاں 154 ارب روپے کے خسارے میں ہیں جبکہ گیس چوری کی مد میں 50 ارب روپے کا نقصان ہوا ہی.غلام سرور خان نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ جاتے جاتے سابق حکمرانوں نے پری پول ریگنگ کرتے ہوئے 55 ارب روپے کی گیس سکیمیں متعارف کروا دی اور اس طرح دونوں کمپنیوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا گیاایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ گیس قیمت بڑھانے سے متعلق دونوں کمپنیاں اوگرا میں درخواست دیتی ہیں تاہم اس سلسلے میں آخری فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہوتا ہی.انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک جمہوری اور صحیح معنوں میں عوامی حکومت ہے جس کے تمام تر فیصلے میں عوامی مفاد کو بنیادی حیثیت حاصل ہی.وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹروں کو گیس سپلائی میں خلل اور کمپریسروں کی خرابی کی بروقت اطلاع نہ دینے پر برخاست کیا گیا.جب کہ اضافی بلوں کا معاملہ پر بھی تین سطحوں پر انکوائری کی جا رہی ہے جس میں ایک پٹرولیم ڈویڑن کے پاس ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری پالیسی کر رہے ہیں دوسری انکوایری بین الاقوامی فرم فرگوسن کے پاس ہے جبکہ تیسری سطح پر وزیراعظم انسپکشن کمیشن کی ٹیم بھی انکوائری میں مصروف عمل ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق اوگرا کے منظور شدہ پریشرخ فیکٹر سے بڑھ کر گھریلو صارفین پر اضافی پریشر فیکٹر لگایا گیا جو اوربلنگ کا باعث بنا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلا اجازت پریشر فیکٹر کی وجہ سے وصول کی گئی اضافی رقم کی واپسی صارفین کو شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں