پاکستان اورقازقستا ن کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان قازقستا ن کے ساتھ اپنے تعلقات کو پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے ذریعے وسعت دینے کا خواہشمند ہے،اسد قیصر قازقستان کے سفیرکا اسد قیصر کو یورو ایشیاء اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ ، سپیکر کی کانفرنس میںشرکت کرنے پر آمادگی

منگل 26 مارچ 2019 18:57

پاکستان اورقازقستا ن کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اورقازقستا ن کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جو مذہب، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مُستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستا ن کے ساتھ اپنے تعلقات کو پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے ذریعے وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستا ن کے سفیرMr. Barlybay Sadykov سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس میںا سپیکر سے ملاقات کی۔اسپیکر نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میںتجارت ، دفاع، سیاحت ،زراعت اور دیگر شعبوں مین تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں اقوام کے بہترین مفادات کے لیے بروکار لایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وافر مواقعوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے جن سے قازقستان کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔اسد قیصر نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مُستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے سفیر کو بتایا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک۔قازقستان فرینڈشپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے اور قازقستان کی پارلیمان میں بھی اسی نویت کا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ تشکیل دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چین ۔ پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے ۔

انہوں نے قازقستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو اس منصوبے سے مُستفید ہونے کے لیے کہا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قازقستا ن کے سفیرMr. Barlybay Sadykov نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اورقازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ دتعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سماجی و اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے ۔

انہوں نے خطے میں ترقی و خوشحالی کے فروغ اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سفیر نے اسپیکر اسد قیصر کو یورو ایشیاء اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا جس پر سپیکر نے کانفرنس میںشرکت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں