وزیراعظم آئندہ ماہ یوتھ قرضہ اسکیم کا اعلان کریں گے

نوجوانوں کیلئے200 ارب کی قرضہ اسکیم متعارف کروائی جائے گی، نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک قرضہ دیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 19:37

وزیراعظم آئندہ ماہ یوتھ قرضہ اسکیم کا اعلان کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ یوتھ قرضہ اسکیم کا اعلان کریں گے، نوجوانوں کیلئے 200 ارب کی قرضہ اسکیم متعارف کروائی جائے گی، نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک قرضہ دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ مہینے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے تعلیم ، روزگار، صحت اور سماجی سرگرمیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے   200 ارب کی قرضہ اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ یوتھ قرضہ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک قرضہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اورکاروباری افراد کے درمیان رابطے کیلئے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کے مطابق نیشنل جاب پورٹل نوجوانوں کی ملازمتوں کیلئے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل عوامی مسائل کے فوری اور مئوثر حل کیلئے 28 اکتوبر کو ’’وزیراعظم شکایات سیل‘‘ قائم کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کو موثر انداز میں چلانے کیلئے شہریوں کو شکایات پورٹل استعمال کرنے کی ہدایات کی تھیں۔ گزشتہ ماہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان یوتھ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت نوجوانوں کو مکمل بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح اب حکومت کی جانب سے آئندہ مہینے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کا افتتاح کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں