ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 15:12

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں