وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں‘اسد عمر

جمعرات 18 اپریل 2019 15:19

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جمعرات کوٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔

(جاری ہے)

اسد عمر کے مطابق میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا ۔اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی۔ اسد عمرنے کہا کہ میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاء الله ہم نیا پاکستان بنائیں گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں