کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، وزیر اطلاعات کی مذمت

جمعرات اپریل 15:19

کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کوسٹل ہائوے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، انشاء اللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments