اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 320پوائنٹس کی کمی ہوئی, 100 انڈیکس 36ہزار 450 کی سطح سے نیچے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 15:17

اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ تاہم اسد عمر کا وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 320پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔100 انڈیکس 36ہزار 450 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینجمیں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37300 ،37200،37100،37000 ،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی1کھرب 43ارب 97 کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49 فیصد زائد جبکہ 76.75 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37417پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس نیتجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36690پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 36700کی حد بحال ہوئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس629.28پوائنٹس کمی سی36752.57پوائنٹس پر بندہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں