پہلے دن کہا تھا معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ،عمران نیازی ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں،شہباز شریف

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

پہلے دن کہا تھا معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ،عمران نیازی ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں،شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے دن کہا تھا پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ،عمران نیازی ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں،مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی صاحب ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی۔انہوںنے کہاکہ وقت ضائع نہ کیا جاتا تو ملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں