ملک کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیو ں میں خوشگوار تبدیلی لانا موجودہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے،

وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے قاسم خان سوری کا انٹرنیشنل آر فن ڈے 2019ء کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعرات 18 اپریل 2019 17:24

ملک کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیو ں میں خوشگوار تبدیلی لانا موجودہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیو ں میں خوشگوار تبدیلی لانا موجودہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک سے غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پا کستان کو ایک ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں پر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور سب کو ترقی کے یکساں مو اقع میسر ہوں، بے سہارا اور یتیم بچوں کو ان کا جائز مقام دلانا اور ان کی زندگیوں کو بنیادی سہو لتوں سے آراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں قطر چیئریٹی انٹرنیشنل اور بیت المال کے زیر اہتمام انٹرنیشنل آر فن ڈے 2019ء کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفا لت کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فر یضہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی خو شنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت راوں سال 10ہزار یتیم اور بے سہا را بچوں کی بحالی اور انہیں تعلیم،صحت اور دیگر بنیا دی سہولیا ت فر اہم کر نے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 10لا کھ سے زائد یتیم اور بے سہا را بچے مو جود ہیں اور انہیں وزیر اعظم عمر ان خان سے بہت زیادہ تو قعات وا بستہ ہیں۔

انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ حکو مت وزیر اعظم عمران خان کی قیا دت میں انکی تو قعات پر پورا اترنے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا ئے گی۔ ڈپٹی سپیکرنے قطر چیئر یٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحما ن عیسیٰ کی یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہا کہ قطر چیئر یٹی انٹر نیشنل اس وقت پا کستان میں 5000 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم وتر بیت اور فلا ح وبہبود کے لیے خدمات سر انجا م دے رہی ہے۔

انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر بیت الما ل عون عباس بھٹی کی خد ما ت کو بھی خرا ج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ بیت المال کی طرف سے 10000یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفالت کیلئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ تقریب کے آخر میں سوات،کشمیر اور راولپنڈی ڈویثرن سے آئے ہو ئے یتیم بچوں اور بچیو ں میں انعاما ت اور اسنا د تقسیم کیں اور ان کی پر فارمنس کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں