وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے موجودہ مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 525 ارب روپے جاری کر دیئے

675 ارب روپے میں سے 78 فیصد فنڈز جاری کئے گئے،یہ فنڈز یکم جولائی 2018ء سے 17 اپریل 2019ء تک مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے جاری کئے گئے

جمعرات اپریل 17:24

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے موجودہ مالی سال کے دوران سرکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے موجودہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 525 ارب روپے جاری کر دیئے جو پی ایس ڈی پی کا 78 فیصد ہے۔ 675 ارب روپے میں سے 78 فیصد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یکم جولائی 2018ء سے 17 اپریل 2019ء تک مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے یہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 78 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اسی دورانیہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 61 فیصد فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ مذکورہ بالا صورتحال اس امر کی غماز ہے کہ ترقیاتی مصارف کے اجراء کی صورتحال نہایت صحت مندانہ اور تیز ہے۔ فنڈز کی تقسیم کا ہدف رواں مالی سال کے اختتام سے قبل حاصل کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments