وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا

غلام سرور خان نے وزارت مین کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا،ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 18:42

وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ عمران خان نے اسد عمر کے استعفیٰ دینے کے بعد اب وزیرِ پٹرولیم سے استعفیٰ مانگ لیا ہے البتہ غلام سرور خان نے وزارت میں کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ غلام سرور خان نے وزارت چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر انہیں وفاقی وزارت سے ہٹایا گیا تو وہ پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام سرور خان نے وزارت میں کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں وزارت نہ دی گئی تو وہ پارٹی چھوڑ دیں گے جس کے بعد انہیں کشمیری امور کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیرِ توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرِ خزانہ کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیرِ خزانہ کے ناموں پر آج اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ وزراتِ خزانہ کا قلمدان کسی ٹیکنوکریٹ کو بھی دیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں