وزیر اعظم اور حکومت فیل ہو چکی ہے ، اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی مانگے تانگے کے لوگ ہیں ،مشاہد اللہ خان

سیکرٹری خزانہ کی نااہلی کے باعث ملازمین احتجا ج پر ہیں،آئی ایم ایف سے حالات مزید بگڑ جائیں گے، عوام کو مزید نقصان اٹھانا پڑیگا ،گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 20:05

وزیر اعظم اور حکومت فیل ہو چکی ہے ، اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی مانگے تانگے کے لوگ ہیں ،مشاہد اللہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمامشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومت فیل ہو چکی ہے ، اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی مانگے تانگے کے لوگ ہیں ، سیکرٹری خزانہ کی نااہلی کے باعث ملازمین احتجا ج پر ہیں،آئی ایم ایف سے حالات مزید بگڑ جائیں گے، عوام کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

مسلم لیگ( ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور حکومت فیل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسد عمر پارٹی کے اہم ترین آدمی تھے۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی تو مانگے تانگے کے لوگ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہر چیز آوٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے،وزیر اور سیکرٹری خزانہ دونوں فلاپ ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خزانہ اسٹیٹ لائف کے ملازمین کے مسائل حل نہ کرو اسکے۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خزانہ بھی نااہل آدمی کو لگایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خزانہ کی نااہلی کے باعث ملازمین احتجا ج پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے حالات مزید بگڑ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو مزید نقصان اٹھانا پڑیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں