چیئر مین سینٹ کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں کامیاب عہدیداروں کومبارکباد

پی آر اے کی نو منتخب قیادت پارلیمان اور صحافت کے مابین روابط کو مزید مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، صادق سنجرانی

جمعرات 18 اپریل 2019 20:05

چیئر مین سینٹ کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں کامیاب عہدیداروں کومبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے فاؤنڈر پینل کے صدر بہزاد سلیمی، نائب صدر سہیل خان، جنرل سیکرٹری ایم بی سومرو ،جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ملک، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری،اطلاعات سیکرٹری علی شیر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کے نو منتخب عہدیداران جن میں رانا احمد طلال، نوشین یوسف،زاہد یعقوب خواجہ،رضوان ڈھلوں، عاطف شیرازی، عاصم یاسین،نادر گرمانی ،جاوید الرحمن اور ذیشان شمسی شامل ہیں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جو نہ صرف ملکی و غیر ملکی حالات و اقعات کواٴْجاگر کرتا ہے بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اٴْمید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی نو منتخب قیادت پارلیمان اور صحافت کے مابین روابط کو مزید مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جدید دو ر کی اہم ضرورت بن چکا ہے پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ میڈیا عوام میں بنیادی حقوق کی فراہمی اور معاشرتی رویوں میں بہتری اور مسائل کے حل کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو مضبوط بنانے اور آزاد صحافت کے فروغ کیلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور ان کی قائمہ کمیٹیوں میں ملک بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدام اٹھائے جاتے ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیا نے جو کردارادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا دورہ کیا اورصحافیوں کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے کامیاب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور اس اٴْمید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران صحافیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٴْجاگر کر کے متعلقہ فورم سے حل کیلئے معاون ثابت ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں