وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں،اسد عمر کا ٹوئٹ

وزیر اعظم وزارت توانائی کا قلمدان دینے کے خواہشمند ،اسدعمر نے انکار کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2019 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے تاہم میں نے کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ پورا یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہی پاکستان کے لیے واحد امید ہے، انشائ اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں