وفاقی حکومت کا سابق وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کو ہٹانے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 23:23

وفاقی حکومت کا سابق وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کو ہٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی حکومت نے سابقہ وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی ٹیم کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئے وزیر خزانہ کو تبادلوں کا مکمل اختیار دیدیا ہے ۔پہلے مرحلے میں سیکرٹری خزانہ، چیرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسر ے مرحلے میں ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری لگائے جائیں گے جبکہ ایف بی آر کے ممبران کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے جمعرات کے روز وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اسد عمر نے اعلان کیا کہ انہیں وزارت توانائی کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم انہوں نے کوئی بھی وزارت لینے یا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔ جبکہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں