وزیراعظم اور حکومت فیل ہوچکی ،مشاہد اللہ

اسد عمر پارٹی کے اہم ترین آدمی تھے، اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی تو مانگے تانگے کے لوگ ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 23:23

وزیراعظم اور حکومت فیل ہوچکی ،مشاہد اللہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت فیل ہوچکی ہے،اسد عمر پارٹی کے اہم ترین آدمی تھے، اسد عمر کچھ نہیں کر سکے تو باقی تو مانگے تانگے کے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کاکہنا تھا کہ ہر چیز آوٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے،وزیر اور سیکرٹری خزانہ دونوں فلاپ ہو چکے ہیں، سیکرٹری خزانہ اسٹیٹ لائف کے ملازمین کے مسائل حل نہ کرو اسکے، سیکرٹری خزانہ بھی نااہل آدمی کو لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ کی نااہلی کے باعث ملازمین احتجا ج پر ہیں۔ آئی ایم ایف سے حالات مزید بگڑ جائیں گے۔عوام کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں