فواد چوہدری سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا،ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 20:45

فواد چوہدری سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وزیراطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کامرس، ریونیو اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں سمیت 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریونیو منسٹری کے ساتھ کامرس اینڈ منسٹری کے وزیر محمدرزاق داؤد ، خالد مقبولصدیقی اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان کے قلمدان بھی بدلے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کو مشیرِ اطلاعات بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت میں آنے کے 8 ماہ بعد ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اور 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے حکومتی ذرائع نے وزارتوں مین تبدیلیوں کے ھوالے سے خبروں کی تردید کی تھی تاہم جمعرات کے روز اسد عمر کا استعفیُ آنے کے بعد ان کئی وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارتوں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں