فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا فیصلہ

فواد چوہدری کووزارتِ اطلاعات سے ہٹا نے کے بعد سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 20:57

فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکت پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہیں وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تاہم اب وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے دوران انہیں بھی اطلاعات کی وزارت واپس لے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری اس سے پہلے فواد چوہدری 2012میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر رہے اور پھر مسلم لیگ ن چھوڑنے کے بعد وہ 2012 سے 2013 کے دوران وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں سیاسی امور کے معاونِ خصوصی رہے ہیں اور اب انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں