اسد عمر کے استعفیٰ سے یہ ثابت ہو چکا یہ نااہلوں کی حکومت ہے ،مرتضیٰ جاوید عباسی

غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی ناممکن بنا کر استعفے دیکر بھاگنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،حکمران اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں لیکن عوام انہیں بھاگنے نہیں دیگی، رہنماء مسلم لیگ (ن) کا بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 00:13

اسد عمر کے استعفیٰ سے یہ ثابت ہو چکا یہ نااہلوں کی حکومت ہے ،مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف وہیپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسد عمر کے استعفیٰ سے یہ ثابت ہو چکا یہ نااہلوں کی حکومت ہے ،غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی ناممکن بنا کر استعفے دیکر بھاگنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،نا اہل حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے یہی ڈرامے پانچ سال کرتے رہے گی، حکمران اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں لیکن عوام انہیں بھاگنے نہیں دے گی ۔

وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہیپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسد عمر کے استعفیٰ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ نااہلوں کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی ناممکن بنا کر استعفے دیکر بھاگنے والوںکو شرم آنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا مقصد صرف پاکستان کا اقتدار حاصل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی ،ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے وزیر خزانہ کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے یہی ڈرامے پانچ سال کرتے رہے گی، حکمران اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں لیکن عوام انہیں بھاگنے نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں سے معیشت کی تباہی کا پورا حساب لیا جائے گا، ان نا تجربہ کاروں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ان کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں مہنگائی کا جو طوفان ہے وہ ان حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں