وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 19 اپریل 2019 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد اوڑمارا میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہماری جنگ جاری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ شہداء کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں