کابینہ میں ردبدل ،حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ وزیر داخلہ ،فردوس عاشق عوان معاون وزارت اطلاعات مقرر

فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، غلام سرور خان ایوی ایشن ،اعظم سواتی پارلیمانی امور کے وزیر ہونگے

جمعہ اپریل 00:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خا ن نے کابینہ میں رد بدل کر تے ہوئے اعجاز احمد شاہ کووزیرداخلہ ،ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خرانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کو معاون خصوصی وزیر اطلاعات مقرر کر دیا ہے ۔جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر مقرر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق غلام سرور خان ایوی ایشن ،اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ اورشہر یار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران مقر رکیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق حفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت دے دی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات ہو نگی اورظفر اللهمرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ہونگے ۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق ندیم بابر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہونگے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments