اسد عمر سے سوال پوچھا گیا کہ ڈالر مزید کتنا اوپر جائے گا تو انہوں نے کہا کہ تو آنے والا وزیر ہی بتا سکتا ہے

اگلے وزیر خزانہ کے نام کے سوال پر جواب دیا کہ نیک سیرت، محنتی اور خوش کردار انسان آئے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 19 اپریل 2019 00:17

اسد عمر سے سوال پوچھا گیا کہ ڈالر مزید کتنا اوپر جائے گا تو انہوں نے کہا کہ تو آنے والا وزیر ہی بتا سکتا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ڈالر مزید کتنا اوپر جانے کا امکان ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو آنے والا نیا وزیرِ خزانہ ہی بتا سکتا ہے۔ صحافی نے ان سے پوچھا کہ اگلے وزیرخزانہ عمر ایوب ہوں گے یا عشرت حسین تو اسد عمر نے ہنستے ہوائے جواب دیا کہ نیک سیرت، محنتی اور خوش کردار انسان آئے گا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے جمعرات کے روز وزیرِ خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کے آدھے درجن سے زائد وزراء کے قلمدان بدل دیے گئے جبکہ کچھ وزراء کو وفاقی کابینہ سے نکال بھی دیا گیا۔ اسد عمر سے پاکستان کا بجٹ پیش کرنے سے صرف 2ماہ پہلے وزارت خزانہ واپس لے لی گئی جس پر اپوزیشن سمیت عوام نے شدید رد عمل دیا اور تنقید کی ۔ اسد عمر سے اس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ ڈالر مزید کتنا اوپر جانے کا امکان ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو آنے والا نیا وزیرِ خزانہ ہی بتا سکتا ہے۔ صحافی نے ان سے پوچھا کہ اگلے وزیرخزانہ عمر ایوب ہوں گے یا عشرت حسین تو اسد عمر نے ہنستے ہوائے جواب دیا کہ نیک سیرت، محنتی اور خوش کردار انسان آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں