اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھُٹی ، اسحاق ڈار نے بھی رد عمل دے دیا
عنقریب سوشل میڈیا پر متحرک ہونے جارہا ہوں اور اس کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔ اسحاق ڈار
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اپریل 2019 11:07
(جاری ہے)
عوام کے اوپر جو مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں، عوام کے معاشی مستقبل ، بے روزگاری ، مستقبل میں ترقی کی رفتار میں کمی سمیت تمام مسائل کو میڈیا میں آ کر اُجاگر کیا ہم نے ان کو مشورے بھی دئے کہ کس طرح پاکستان کو لے کر چلنا چاہئیے۔
ہم نے ان کو بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ ، روزگار کے مواقع، غربت کا خاتمہ ، مہنگائی کو قابو کرنا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے دینا اور پاکستانی کرنسی کو مضبوط رکھنا یہی آپ کا ہدف ہونا چاہئیے۔ لیکن انہوں نے ایک بات نہیں سنی ، اور اب اس طرح کا قدم اُٹھانا میرے نزدیک مناسب نہیں ہے۔ میری یہی دعا اور خواہش ہے کہ اسد عمر یا ان کے بعد آنے والے نئے وزیر خزانہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے معاملات اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کو میرے انٹر ویوز دکھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ملک پر منفی اثرا ت کے حوالے سے عنقریب میں سوشل میڈیا پر متحرک ہونے جارہا ہوں اور اس کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ اسحاق ڈار کو واپس لانے کی کوششوں میں بھی ہے۔ اس حوالے سے رواں ماہ ہی پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار کو کانٹریکٹ پر وزیر خزانہ رکھا جائے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کو حالیہ معاشی بحران سے نکالنا وزیر خزانہ اسد عمر کے بس کی بات نہیں رہی، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دے دیا ہے کہ ڈالر 169 روپے تک لے جایا جائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل عوام پر مہنگائی مسلط کر دی ہے، پہلی مرتبہ ڈالر 142اور سونا 72 ہزار فی تولہ ہوا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے، اسحاق ڈار حکومت کو یہ آفر کرچکے ہیں، اگر پاکستان کی معاشی صورتحال یہی رہی تو 2021ء تک ملکی قرض 35948 ارب تک پہنچ جائے گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس سے بہتر ہے کہ حکومت اسحاق ڈار کی آفر کو فی الفور قبول کرے، حکومت کے پاس اسحاق ڈار کے معاشی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے، اسحاق ڈار ( ن) لیگ کی دور حکومت میں ڈالر کو 111 روپے سے 98 روپے تک لائے تھے۔ قبل ازیں ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرنے کرنے کے لیے حکومت کو پیشکش بھی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد