پی سی بی نے ورلڈ کپ میں کرکٹرزکو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی

پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 11:57

پی سی بی نے ورلڈ کپ میں کرکٹرزکو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) آج ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے جانے والی ٹیم وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیں گے۔تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑد نے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑی اپنی فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا ہے۔خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019ءاور دورہ انگلینڈ کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ2کھلاڑیوں کو انگلینڈ سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 15کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،محمد حسنین اورحسن علی شامل ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں لیا گیا ہے ،محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا انحصار انگلینڈ کےخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انکی پرفارمنس پر ہوگا،انکا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں 22 مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو کسی حد تک فیور دیا گیا ہے، وہ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی،پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹیپریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر گراﺅنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور پانچواں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیشکےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں