احتساب عدالت کی جعلی اکائونٹس ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2019 13:32

احتساب عدالت کی جعلی اکائونٹس ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس ریفرنس میں نیب کے دوسرے ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں نامزد 9 ملزمان میں سے 8 احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید، متانت علی، سمیع الدین صدیقی، سید خالد ظفر ہاشمی شامل تھے ،ملزم سید جمیل احمد، عبد الرشید اور نجم الزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ۔

ریفرنس کے ملزم یونس قدوائی غیر حاضر رہے وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے ۔جج محمد بشیر کی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں