پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنمائوں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

جمعہ 19 اپریل 2019 13:32

پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنمائوں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنمائوں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنول شوزب اور ملائکہ بخاری سے نااہلی کی دوسری درخواست پر بھی جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو (ن) لیگی رہنما طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز کی درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بھی ایک درخوست پر ملائکہ بخاری اور کنول شوزب سے جواب طلب کیا تھا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ملائکہ بخاری نے دہری شہریت ، کنول شوزب نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں۔درخواست میں کہاگیاکہ دونوں خواتین صادق و امین نہیں رہیں، نااہل قرار دیا جائے۔عدالت عالیہ نے 13 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں