غلام سرور خان نے متبادل وزرات لینے سے انکار کر دیا

غلام سرور خان نے تاحال ایوی ایشن کی وزارت کا چارج نہیں سنبھالا،غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی پرسخت ناراض

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

غلام سرور خان نے متبادل وزرات لینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2019ء) :وزارتوں میں رد و بدل کے بعد حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں۔ اسد عمر کے بعد غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غلام سرور خان سے وزارت پٹرولیم کا قلمدان واپس لیا گیا تھا۔غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی پر ناراض تھے۔غلام سرور خان نے تاحال ایوایشن کی وزارت کا چارج نہیں سنبھالا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس کے بعد خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں وزارت امور کشمیر سونپی جائے گی۔ تاہم بعد میں ترجمان وزیراعظم ہاوس کے اعلان کے بعد غلام سرور خان کو وزارت ہوا بازی کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد سومرو سے ہوا بازی کی وزارت واپس لے کر غلام سرور خان کو یہ وزارت سونپ دی گئی ، وزیراعظم نے غلام سرور کو وزیر چھوڑنے کا حکم دیا جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام سرور خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں وفاقی کابینہ سے نکالا گیا تو وہ تحریک انصاف اور حکومت کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کی دھمکیکے بعد انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسری وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم وہ اپنی وزارت کی تبدیلی پر سخت ناراض ہیں۔جب کہ دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں، مشیروں اور معاونین کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری فہرست میں 25 وزرا، پانچ وزرائے مملکت ،چار مشیر جبکہ سات معاونین خصوصی ہیں۔ اس فہرست میں غلام سرور خان کا محکمہ تبدیل کر یے ایوی ایشن کر دیا گیا ہے۔ مراد سعید وزیر مواصلات،پرویز خٹک وزیر دفاع، شفقت محمود وزیر تعلیم، مخدومشاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہیں جبکہ اس فہرست میں اسد عمر کا نام بدستور وزارت خزانہ کے خانے میں موجود ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ کا قلمدان تبدیل کیے جانے کے باوجود فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں