وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے چارج سنبھال لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 16:05

وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے چارج سنبھال لیا۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے جمعہ کو وزارت سیفران کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری سیفران اسلم کمبوہ نے وزیر مملکت کو وزارت سیفران کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزارت سیفران کے سینئر جائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی وزارت سیفران پہنچے تو وفاقی سیکرٹری سیفران اسلم کمبوہ اور سینئر جائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد نے ان کا استقبال کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں