(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا ، اب 6.5ارب روپے رہ گیا ہے ، مریم اور نگزیب

جمعہ 19 اپریل 2019 17:39

(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا ، اب 6.5ارب روپے رہ گیا ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا جو کم ہو کر چھ اعشاریہ پانچ ارب روپے رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ سال نون لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سال عمران خان کی قابل اور پیشہ ور قیادت میں منافع 57 فیصد کم ہو گیا ۔انہوںنے کہاکہ پی ایس او کا منافع 15 ارب روپے سے کم ہو کر چھ اعشاریہ پانچ ارب روپے رہ گیا ہے ،گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں